ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیخ حسینہ قتل سازش کیس، 10 مجرمان کے لیے سزائے موت کا حکم

شیخ حسینہ قتل سازش کیس، 10 مجرمان کے لیے سزائے موت کا حکم

Mon, 21 Aug 2017 11:59:05    S.O. News Service

ڈھاکہ،20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ کو سترہ برس قبل قتل کرنے کی سازش اور اُس پر عمل کرنے کی ناکام کوشش میں شامل دس انتہا پسندوں کو عدالت نے موت کی سزا سنا دی ہے۔ اس سازش میں شامل ایک مجرم کو عمر قید کا حکم بھی سنایا گیا ہے۔ عدالتی جج نے تین دوسرے مجرمان کو کم از کم چوہ برس جبکہ نو ملزمان کو بارود فراہم کرنے کے جرم میں بیس برس کی سزائے قید سنائی ہے۔ شیخ حسینہ کو قتل کرنے کی سازش سن دو ہزار میں اُس وقت کی گئی تھی جب وہ پہلی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔


Share: